پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات 31 اگست کو ہوں گے

ہفتہ 22 اگست 2015 19:44

پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات 31 اگست کو ہوں گے

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)31 اگست کو چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کے انتخابات کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اعجاز چوہدری نے آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری شعیب میر میمن کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے، الیکشن کمشنر کی معاونت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل حبیب شاہ اور پی ایس بی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز محمد اعظم ڈار شامل ہیں۔ سی ایف پی ایگزیکٹو کونسل کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی درکار ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 اگست تک اپنے اپنے کاغذات نامزدگی پی ایس بی میں جمع کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں