سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بنکاک میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 22 اگست 2015 19:46

سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بنکاک میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کو تیسری انٹری دے دی جس کے تحت اب ایونٹ میں تین پاکستانی کیوئسٹ ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ چیمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق آئی بی ایس ایف نے محمد سجاد کو میگا چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے اور اب ایونٹ میں دو کی بجائے تین کیوئسٹ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اسجد اقبال اور محمد آصف پہلے ہی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ رولز کے مطابق ورلڈ سکس ریڈ ایونٹ کے ٹاپ فور پلیئر چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوتے ہیں، بھارتی پلیئر ایڈوانی پہلے ہی ایونٹ تک رسائی حاصل کر چکے تھے اسلئے جگہ خالی تھی اور آئی بی ایس ایف نے محمد سجاد کو انٹری دے دی۔ واضح رہے کہ اسجد اقبال اور محمد آصف کو ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں