ایس ای سی پی کی بیمہ تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز
ہفتہ 22 اگست 2015 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بیمہ پالیسیو ں سے متعلق پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیوں کے قیام سے متعلقہ قوائد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں۔ ان رولز کے تحت بیمہ پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
یہ کمیٹیاں تین تین ارکان پر مشتمل ہوں گی۔ ہر کمیٹی انشورنس ایسوسی ایشن کے ایک ممبر، ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل پر مشتمل ہو گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔(جاری ہے)
اس وقت اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے انشورنس سیکٹر سے متعل تنازعات کے حلا کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ۔ مئی 2005میں کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت تجارت ، وزارت قانون کے جائنٹ سیکٹری ، ایس ای سی پی کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انشورنس ایسوسی ایشن کا چئیرمین اس کمیٹی کے ممبر تھے ۔ کمیٹی کے ممبران اپنی مصروفیت کے باعث کمیٹی کو مکمل توجہ نہیں دے سکے جس کے باعث وقت گزرے کے ساتھ ساتھ کمیٹی اپنی افادیت کھو بیٹھی ۔ اب نئے حالات کے مطابق ،پروفشنل ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے، اور کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اخٹیارات بھی دئے جا رہے ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ بیمہ تنازعات کوجلد از جلد حل کرنے اور پالیسی ہولڈروں کو ریلیف فراہم کرنے میں یہ کمیٹی بہتر کردار ادا کر سکے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری کا بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئےوزیراعلیٰ ..
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی ..
مشال یوسفزئی کی صحافی نادیہ صبوحی پر الزامات،صحافیوں نے مزمل اسلم کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج ریکارڈ ..
یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرین کا خیرمقدم
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں ..
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ..
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ثمر حسین خان
وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف
پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری