الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرتحفظات ہیں،جنہیں دورکرنے کیلئے ہم سپریم کورٹ جائیں گے،سردارایازصادق

،ایم کیو ایم کے استعفوں کے بارے میں فائلوں پر لکھ دیاہے کہ ان کاکیا ہوناچاہیے،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 اگست 2015 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سردارایازصادق نے کہاہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرتحفظات ہیں،جنہیں دورکرنے کیلئے ہم سپریم کورٹ جائیں گے،ایم کیو ایم کے استعفوں کے بارے میں فائلوں پر لکھ دیاہے کہ ان کاکیا ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سردارایازصادق نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل کااحترام ہے اورفیصلہ تسلیم کرتے ہیں میں عدالت پر تنقیدنہیں کرونگا ہمارے کچھ تحفظات ہیں جن کیلئے ہمارے پاس اعلیٰ عدالت میں جانے کافیصلہ موجود ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ عمران خان کو کیاپیغام دینگے اور ان کی جیت پرکیا کہیں گے تو سردارایاز صادق نے کہاکہ یہ ہار جیت کی بات نہیں ایک ٹیکنیکل ایشو ہے جب میں ایم این اے نہیں رہاتو سپیکر کیسے رہونگا، ایم کیو ایم کے استعفوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ جو بھی میری نشست پر بیٹھے گا چاہے وہ ڈپٹی سپیکر ہوں یا کوئی اوروہ اس کافیصلہ کرینگے میں نے فائلوں پر لکھ دیا ہے کہ کیا ہوناچاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فیصلے میں انتخابی مشینری میں بدنظمی کی بات کی گئی ہے اور انتخابی مشینری کے بارے میں ذمہ دار امیدوارکوقرار نہیں دیاجاسکتا اس لئے ہم سپریم کورٹ جائینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں