سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 836 ریلیف کیمپ قائم کرکے تین لاکھ افرادکورہائش دی ہے،150 میڈیکل کیمپ بھی متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،این ڈی ایم اے حکام

ہفتہ 22 اگست 2015 21:12

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 836 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان ریلیف کیمپوں میں تقریباً تین لاکھ چھ ہزار 885 افراد کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی طرف سے 150 میڈیکل کیمپ بھی مختلف متاثرہ علاقوں میں قائم کئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 14 لاکھ 78 ہزار 436 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جن میں سے 11 لاکھ 97 ہزار 932 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب سے جانی نقصانات کے علاوہ 23 ہزار 924 گھر تباہ ہوئے اور تین ہزار 932 دیہات زیر آب آئے۔ تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار 327 خیمے، پانچ ہزار 303 ٹن راشن، چھ ہزار 500 ترپالیں اور دس ہزار 199 کمبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں