اسرائیل شیطانی ریاست ہے عرصہ گزر گیا اب اسرائیل سے کوئی رابطہ نہیں رہا ،یہودی دانشور

اتوار 23 اگست 2015 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ایک یہودی دانشور نارمن گیری فنکل اسٹین نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک شیطانی ریاست ہے عرصہ گزر گیا اب اسرائیل سے کوئی رابطہ نہیں رہا ہے ۔ مجھے اسرائیل سے اب کوئی لگاؤ نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

یہ ایک پاگل ریاست ہے جو معصوم لوگوں کے قتل و غارت میں ملوث ہے ۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی دانشور جو فلسطینیوں کا واحد ہمدرد ہے کا کہنا ہے ہمیں دیانت داری کے ساتھ یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ باقی ساری دنیا امن چاہتی ہے لیکن یہ ریاست جنگ ، جنگ اور صرف جنگ چاہتی ہے فلسطینی حق پر ہین اور انہیں کامیابی مل کر رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں