وفاقی وزیر خزانہ نے چھٹی کے باوجود اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اتوار 23 اگست 2015 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کو چھٹی منانے کی بجائے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کر نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری نجکاری ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ حکومت کے دوران قومی اداروں کے سرکاری شیئرز کی فروخت کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نجکاری ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ انہیں باقاعدگی سے بھجوائی جائے، وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی قسم کی بے قاعدگی سے صرف نظر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں