موجودہ حکومت کے دور میں جون 2013ء سے لے کر اب تک تیل اور گیس کے 56 نئے ذخائر دریافت

31 ہزار بیرل تیل اور 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نظام میں شامل

اتوار 23 اگست 2015 17:46

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) موجودہ حکومت کے دور میں جون 2013ء سے لے کر اب تک تیل اور گیس کے 56 نئے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں جبکہ 31 ہزار بیرل تیل اور 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نظام میں شامل کی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء“ کو بتایا کہ پی ایم ایل این کی حکومت کے دور میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر میں 1010 بی سی ایف گیس جبکہ 16 ملین یو ایس بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ مزید 16 تیل و گیس کی تلاش کے کنوؤں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی بڑھتی ہوئی مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی پیداوار کو بڑھایا جا سکے جس سے تیل و گیس کی درآمدات میں کمی سے درآمدی بل میں مزید کمی کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا جس سے ملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں