زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے روس کی منڈی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ایف پی سی سی آئی
اتوار 23 اگست 2015 17:46
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر اینڈ فوڈ ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے روس کی منڈی پر خصوصی توجہ اور اس مقصد کیلئے خصوصی نمائشیں منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
23 اگست۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ روسی تاجر و درآمد کنندگان پاکستان سے کاروباری روابط بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روس کی زرعی درآمدات کا سالانہ حجم 40 ارب ڈالر ہے اور یورپی ممالک سے درآمدات پر پابندی کی وجہ سے 23.5 ارب ڈالر کی درآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اپنی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔
احمد جواد نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت کا حجم 550 ملین ڈالر ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ روس میں سمندری غذا کی درآمدات کی طلب بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی سطح پر ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے روس کے مختلف شہروں میں تجارتی نمائشیں منعقد کرنی چاہئیں تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم