حج 2015ء کیلئے پی آئی اے 55 ہزار حجاج کرام کو حجاز مقدس کیلئے فضائی سروس فراہم کرے گی

اتوار 23 اگست 2015 17:54

طط اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) رواں سال حج 2015ء کیلئے قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) 55 ہزار حجاج کرام کو حجاز مقدس کیلئے فضائی سروس فراہم کرے گی۔شہری ہوابازی کے حکام نے اتوار کو یہاں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء“ کو بتایا کہ پی آئی اے ہر سال ہزاروں حجاج کرام کو مدینہ اور مکہ تک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اس سال بھی ملک کے مختلف شہروں سے 55 ہزار حجاج کرام کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جن میں سے 10 ہزار 760 حجاج کو کراچی، 7 ہزار 880 کو لاہور، 10 ہزار 645 کو اسلام آباد، 9 ہزار 139 کو پشاور، 8 ہزار 121 کو کوئٹہ، 4 ہزار 553 کو ملتان، 2 ہزار 219 کو سیالکوٹ، ایک ہزار 95 کو سکھر اور 632 حجاج کو رحیم یار خان سے فضائی سفر مہیا کیا جائے گا جس کیلئے خصوصی حج آپریشن کے دوران فضائی مسافروں کو بروقت اور کسی بھی پریشانی کے بغیر مکہ اور مدینہ پہنچانے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں ۔

مجموعی طور پر رواں سال پی آئی اے 155 خصوصی حج پروازیں چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں