جی ایس پی پلس کے نتیجہ میں یورپ کو برآمدات 2013 کے 6.21بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2014 میں 7.54 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،وزارت تجارت

اتوار 23 اگست 2015 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وزارت تجارت کے مطابق جی ایس پی پلس کے نتیجہ میں یورپ کو برآمدات 2013 کے 6.21بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2014 میں 7.54 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے، یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں ایک سال میں 1032 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے، کئی شعبے بشمول ٹیکسٹائلز جنہیں 6.4فیصد تا 12فیصد لیڈر6فیصد اور فٹ ویئر 6فیصد تک کے کسٹم ٹیرف کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اب یورپ میں رسائی ڈیوٹی فری ہے اس سے پاکستانی مصنوعات کو اس کے مسابقت کاروں کے مقابلے میں مزید مسابقتی بنانے میں مدد حاصل ہوئی، چنانچہ 2014 میں یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں اس خطہ کے کئی مسابقت کاروں بشمول بنگلہ دیش ،بھارت اور ویتنام سے زیادہ انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ یورپ میں موجودہ مالی بحران کے نتیجہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی واقع ہو رہی ہے، چنانچہ تمام ممالک کی برآمدات آمدن پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں