گزشتہ برس اغواء ہونے والا چینی شہری بازیاب، سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا

اتوار 23 اگست 2015 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) انٹیلی جنس اداروں نے گزشتہ برس اغوا ہونے والے ایکشہری سیاح کو بازیاب کرالیا جسے چینی سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں نے 15ماہ کی کوششوں سے چینی باشندے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جسے چینی سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے ۔چینی شہری کو گزشتہ سال 19 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی سیاح کو ہفتہ کی شب ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کیا گیا اور انہیں جلد اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے حوالے کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں