سردار ایاز صادق نے تمام مراعات اور گاڑیاں واپس کرد یں، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تصدیق

پیر 24 اگست 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی طرف سے سپیکر سردار ایاز صادق کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد سردار ایاز صادق نے سپیکر کے طور پر حاصل تمام مراعات اور گاڑیاں واپس کردی ہیں اور وہ آئندہ چند روز میں منسٹرز کالونی میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ سپیکر ہاؤس کو بھی خالی کردیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا الیکشن کمیشن نے ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تاہم اس کے باوجود سپیکر نے اخلاقی طور پر مراعات واپس کردی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں