ایئرچیف مارشل سہیل امان سے زیمبین ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 24 اگست 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے زیمبین ہم منصب نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زیمبین فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور پیشہ وارانہ کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ پیر کو پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق زیمبیا فضائیہ کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایئرہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے زیمبین ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر زیمبیا کی فضائیہ کے سربراہ نے شہداء کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے زیمبین ہم منصب نے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور پیشہ وارانہ کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں