ہماری مسلح افواج ملک کی جغرافیائی وسیاسی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ‘وزیر دفاع

پیر 24 اگست 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ہماری مسلح افواج ملک کی جغرافیائی وسیاسی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے منفی رویئے کا مقصد خطے کا امن تباہ کرنا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ بھارت نے نئی دہلی میں شرو ع ہونے والے پاک بھارت مذاکرات اپنی انتہا پسند سوچ کے باعث سبوتاژ کردیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان \'مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے جو مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے بھارتی شرائط پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنے کیلئے جارحانہ اقدامات کررہا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز صرف ہماری مسلح افواج کو مصروف رکھنے کیلئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہی ہیں ۔اْنہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کا کامیابی سے خاتمہ کرنے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں