پاکستان اور بھارت کے مابین موسیقانہ تنقید

پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارت کو بھی کرارا جواب مل گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 14:42

پاکستان اور بھارت کے مابین  موسیقانہ تنقید

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) :میری سامنے والی سر حد پہ، سنتے ہیں کہ دشمن رہتا ہے۔۔۔بھارت کی جانب سے ’ایسی تیسی ڈیموکریسی‘ کے نام سے ایک گانا بنایا گیا جس نے سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ تاہم بھارت کے اس گانے کے بعد پاکستانی عوام بھی کہاں چُپ رہنے والی تھی۔ تو بس پھر بھارت کو کرارا جواب دینے کے لیے ’ایسی تیسی ہپو کریسی‘ کے نام سے ایک گانا بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے بنائے جانے والے گانے میں پاک بھارت کے مابین امن مذاکرات کا بھی ذکر کیا گیا۔پاکستان کی طرف سے یہ گانا اسلام آباد میں مقیم ایک موسیقار نے گایا۔جسے انٹرنیٹ پر خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔ دونوں ممالک نے موسیقی کے ذریعے کیا کہا، آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں