دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر اونچے ، چشمہ اور گدو کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

پیر 24 اگست 2015 15:11

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر اونچے درجے، چشمہ بیراج اور گدو کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو فیڈرل فلڈ کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں