تحریک انصاف کے لائرزونگ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کیخلاف ریفرنس کوریئر کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیئے

سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے بعد مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘الیکشن کمیشن

پیر 24 اگست 2015 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ نے الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس کوریئر کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے بعد مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتامیڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اور ٹریبونل کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کے عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی وکیل تحریک انصاف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا گیاجس میں درخواست کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چاروں ممبران کو برطرف کر کے قانونی کارروائی کرے۔ادھرالیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ عمران خان کے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سپریم جوڈیشل کونسل میں عمران خان کے الزامات کا دفاع کرینگے ، الیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے بعد مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں