زرعی اور معاشی بڑھوتی کے لیے تحقیق اور ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہیں سکندر حیات بوسن
پیر 24 اگست 2015 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشی ترقی کے لیے زراعت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایا کاری کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں خوراک کی کمی سے بچنے کے لئے زرعی تحقیق و ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت زرعی شعبے کو منافع بخش بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق ، جناب سکندر حیات بوسن نے دو روزہ ایگریکلچر لنکیچج پروگرام (اے آئی پی) کے تحت ہونے والی کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔
اس کانفرنس کا انعقاد مکئی اور گندم کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے سمٹ نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیا ہے۔(جاری ہے)
سکندر حیات خان بوسن نے اس بات پر زور دیا کہ دنیاوی ٹینکنالوجیز ملک میں کسان کی موجودہ صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے بہت ضروری ہے اسکے علاوہ ملک میں زراعت کی بڑھوتی کے لیے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کو تعاون کرنا چاہیے جسکا بھر پور فائدہ عام کسان کو حاصل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیاں فوڈ سیکورٹی کے لیے ایک خطرہ ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے بہتر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا تا کہ مستقبل میں مسائل سے مقابلہ کر سکیں۔ حکومت زرعی سیکٹر کو منافع بخش بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہی ہے جس سے ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستا ن میں زرعی سیکٹر کی بہتری کے لیے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ AIP پروگرام نے ملک میں فروٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔انہوں نے کسانوں کو کہا کہ AIP کے براجیکٹ میں مداخلت کریں اور ان کی ٹیکنالوجی کو اپنی فصلوں کی بڑھوتی کے لیے استعمال کریں۔ CIMMYT کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارٹن کراف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ضرورت اس بات کی ہے کہ خوراک کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اس ضمن میں موسمیاتی تبدیلیوں ، درجہ حرارت ، اور پانی کی کمی جیسی مشکلات در پیش ہیں۔
اسلیے ہم کو چاہیے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنائیں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے زیادہ خوراک پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زنک کی خاصی تعداد کی حامل گندم کی ورائٹی کو متعارف کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مشن ڈائریکٹر USAID پاکستان ، جان گروارک نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان پچھلے 50 سالوں سے پاکستان میں زراعت کے سیکٹر کی بڑھوتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1960 میں جب پاکستان کو خوراک کے میدان میں مشکلات کا سامنا تھا تو ڈاکٹر نارمن بورلاگ نے میکسی پاک گندم کی ورائٹی متعارف کروائی جس سے پاکستا ن میں گرین ریولیو شن آیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تعاون سے AIP پروگرام پاکستان میں خوراک کی ضروریات کو پور ا کرنے کے لیے بنایا گیاہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ممبر نیچرل ریسورسز ، ڈاکٹر ندیم امجد نے چئیرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر افتخار احمد کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں حکومت سے زرعی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پالیسی سے پاکستان کی معیشت کو بڑھوت دینے میں بہت مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز احمد، CIMMYT نے AIP پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان کا زرعی سیکٹر پر اثر بتایا۔ اسکے بعد وفاقی وزیر نے نئے اور پرانے CIMMYT کے ڈائریکٹر جنرلز کو زرعی شعبہ کی بڑھوتی میں اپنا اعلی کردار ادار کرنے کے لیے شیلڈز پیش کیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار