وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دیدی
پیر 24 اگست 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ نے 120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی،کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔
پیر کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 20ہزار سے زائد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ساڑھے تین ہزار دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں،30مشکوک مدارس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بند کیا گیا، دہشت گردی میں استعمال کئے جانے والے 124بینک اکاؤنٹس بند کئے گئے، خفیہ اداروں نے 58ہزار انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے،79کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں۔
اجلاس میں کرنل(ر)شجاع خانزادہ (شہید) کیلئے دعائے مغفرت اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کیلئے دعا کی گئی۔وفاقی کابینہ نے120نکاتی ایجنڈے میں سے 116نکات کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ اور کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، کابینہ نے اردو کو دفتری زبان کے استعمال سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کابینہ کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار