الیکشن ٹربیونل کی رپورٹ کی بنیاد پر چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے صفحہ نمبر 18پر تفصیلات کے بعد چیئرمین نادرا کاعہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وضاحت

پیر 24 اگست 2015 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادراکی برطرفی کے مطالبے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کی رپورٹ کی بنیاد پر چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے صفحہ نمبر 18پر تفصیلات کے بعد چیئرمین نادرا کاعہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ این اے 122کی رپورٹ کی بناء پر میں نے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ این اے 122کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا کو عہدے پر رہنے کی گنجائش نہیں،رپورٹ کے صفحہ 18پرتفصیلات سے بات واضح ہو گئی ہے،الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد چیئرمین نادرا کو عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بچتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں