بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،ل ڈاکٹر محمد امجد

چودھراہٹ قائم کرنے کی بجائے خطے کے ممالک کے دل جیتنے چاہئیں، سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ

پیر 24 اگست 2015 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ (APML)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مذاکرات کے انکار سے بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،بھارت کبھی بھی مثبت اور نتیجہ خیزمذاکرات کے لئے دل سے تیار نہیں ہوا،اب وقت بدل چکا ہے ،بھارت کودھونس کے ذریعے چودھراہٹ قائم کرنے کی بجائے خطے کے ممالک کے دل جیتنے چاہئیں،بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں،افغانستان سے پاکستانی علاقے میں میزائل حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،افواج پاکستان وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنماؤں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی بجائے رعب اور دبدبہ قائم کرکے اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے مگر اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

طے شدہ مذاکرات سے انکار کر کے بھارت نے اپنا اصل روپ دنیا کو دکھا دیا ہے۔سب جانتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے مسئلہ ء کشمیر کا حل ناگزیر ہے ایسے میں بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کا ایجنڈا نہ بنانے کی شرط ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے قیام کا خواہاں نہیں ہے۔

انہوں نے آئے روز پاکستانی سرحدوں پر بھارتی افواج کی طرف سے گولہ باری پر شدیدالفاظ میں تنقید کی ۔انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقے میں میزائل حملے کی بھی بھرپور مذمت کی۔اے پی ایم ایل کے راہنما نے خبردارکیا کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہیں جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں