این اے 122 بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے باوجود قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سردار ایاز صادق کا نام نہ ہٹایا گیا

پیر 24 اگست 2015 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) این اے 122 کے بارے میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے باوجود قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سردار ایاز صادق کا نام نہیں ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہفتے کے روز دیا تھا جبکہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود نہ تو الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور نہ ہی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ان کا نام ہٹایا گیا بلکہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق سردار ایاز صادق اب بھی سپیکر ہیں اور ان کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں