ایاز صادق ‘ محسن لطیف سے تمام تر واجبات ‘ مراعات واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 24 اگست 2015 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور ممبر صوبائی اسمبلی محسن لطیف سے تمام تر واجبات اور مراعات کی واپسی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ درخواست محمود اختر نقوی نے آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وزارت قانون و انصاف چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، عمران خان ، ایاز صادق سمیت 9 افراد اور اداروں کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق اب سپیکر قومی اسمبلی نہیں رہے وہ اب تمام مراعات اور واجبات واپس جمع کروائیں۔ ٹی اے ڈی اے واپس کیا جائے ۔ دونوں رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ درخواست پیر کے روز دائر کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں