ریحام خان کے بیٹے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 20:37

ریحام خان کے بیٹے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) ریحام خان کے بیٹے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہری پور میں پی ٹی آئی کو ہونے والی شکست کے بعد عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو الیکشن مہم میں حصہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گا۔ ریحام خان پر ہونے والی تنقید ان کے بیٹے ساحر برداشت نہ کر پائے اور ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے متعلق چند ناپسندیدہ خیالات کا اظہار کر گئے۔

ساحر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ کم علمی پر مبنی اور اشتعال انگیز تھی۔ ان کی اس ٹوئٹ کے بعد چند ہی لمحوں میں غصے سے بھرے ہوئے بے شمار ٹوئٹر صارفین نےان کی ٹائم لائن کا رخ کرکے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران چند ٹوئٹر کے استعمال میں مہارت رکھنے والے لوگوں نے ساحر کی چند سال قبل کی ٹوئیٹس کو کھوج نکا جس میں وہ پی ٹی آئی کے کچھ خاص حامی نہیں تھے۔

(جاری ہے)

صورتحال کا اندازہ ہونے پر ماضی میں کی گئی چند ٹوئیٹس کو ساحر نے ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی کیونکہ کچھ لوگوں نےان کی ماضی کا اسکرین شاٹ لے لیا تھا۔ اس کے بعد ساحر نے لوگوں کو یہ سمجھانے کی کافی کوشش کی کہ ان کے پچھلے خیالات اب تبدیل ہو چکے ہیں تاہم وہ لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں ناکام رہے۔ وہ دن ساحر کیلئے ایک بھیانک دن ثابت ہوا اور انہیں لوگوں کے جانب سے جس غصے اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کا تجربہ انہیں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔

اسی لیے سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد کی جانب سے ہمیشہ تلقین کی جاتی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے قبل انسان کو سوچ سمجھ لینا چاہیئے اور سیاسی خیالات کے اظہار میں تحمل مزاجی اختیار کرنی چاہیئے ورنہ لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں