پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے حقائق جلدمنظر عام پر لائینگے، اجلاسوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی بارے متعدد اجلاسوں میں غور ہوا ، تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ، وزیر داخلہ

پیر 24 اگست 2015 21:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے بارے میں متعدد اجلاسوں میں غور ہوا ہے اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ، اس معا ملے پر بہت جلد الگ پریس کانفرنس کرکے حقائق کو منظر عام پر لائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم آفس میں پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی بات ہوئی جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ آج نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی ہے ، را کی مداخلت کے معاملے پر آج بات نہیں ہوئی تاہم کئی اجلاسوں میں فاٹا ، بلوچستان اور کراچی میں را کے دہشتگرد کارروئیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں بات ہوتی رہی ہے اور کافی تفصیل سے آگاہ بھی کیا گیا ہے تاہم را کے معاملے پر پھر کسی وقت پریس کانفرنس کریں گے ، کل یا پرسوں جب مناسب ہوگا ، فی الحال پریس کانفرنس کا فوکس نیشنل ایکشن پلان پر ہی رکھا جائے تو بہتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں