وفاقی کابینہ کا اجلاس ، نیشنل ایکشن پلان پر چوہدری نثار کی دو گھنٹے سے زائد طویل بریفنگ کے دوران کسی وفاقی وزیر نے وزیر داخلہ سے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا ، وزیراعظم اور چوہدری نثار آپس میں مخاطب اور معنی خیز انداز میں مسکراتے رہے
پیر 24 اگست 2015 23:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی اور انتہائی پسندی کے خاتمہ کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی طویل بریفنگ کے دوران کسی وفاقی وزیر نے وزیر داخلہ سے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان آپس میں مخاطب رہے اور ایک دوسرے کی ناصرف تعریف کرتے رہے بلکہ معنی خیز انداز میں مسکراتے بھی رہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 16 دسمبر 2014ء کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی تیاری سے لیکر اب تک اس پر عملدرآمد اور کامیابیوں سے متعلق طویل بریفنگ دی جو دو گھنٹے 22 منٹ تک جاری رہی ۔(جاری ہے)
ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مجھ سمیت کسی بھی وفاقی وزیر یا وزیر مملکت نے نیشنل ایکشن پلان پر وزیر داخلہ سے کوئی سوال نہیں کیا کیونکہ وزیر داخلہ نے اتنی جامع اور مدلل بریفنگ دی تھی کہ میری نظر میں سوال کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی جب ان سے یہ کہا گیا کہ کیا یہ چوہدری نثار علی خان کی قابلیت کی وجہ سے کسی نے سوال نہیں کیا یا ان کے دبدبے کی وجہ سے جس پر متعلقہ وزیر مسکرا پڑے اور اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مرحلے پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کی نیشنل ایکشن پلان اور مجموعی طور پر ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اب تک ہونیوالی کامیابیوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہلکے پھلکے انداز میں وزیراعظم سے یہ شکوہ بھی کیا کہ وہ چند روز قبل جب کراچی گئے تو انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے سے سندھ پولیس کی تعریف کی تاہم وزارت داخلہ کا ذکر کرنا شاید بھول گئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب میں اپنی تعریف کروں یا آپ کی تعریف کروں ایک ہی بات ہے تو وزیر داخلہ نے کہا کہ چونکہ کراچی آپریشن کی کوآرڈینیشن کررہی ہے اور آپ کی ہدایت پر وززارت داخلہ کی کوآرڈینیشن کے کراچی آپریشن پر بہت مثبت اثرات ملے ہیں جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری صاحب میں آپ سے اتفاق کرتاہوں ۔ دریں اثناء ایک اور ذریعے نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طویل بریفنگ کے دوران متعدد وزاراء نوٹس بھی لیتے رہے اور ایک وفاقی وزیر کیبنٹ روم میں ٹھنڈک زیادہ ہونے کی اونگھنے لگ گئے جس پر وفاقی وزیر نے انہیں کوہنی مار کر جگایا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار