وزیراعظم محمد نواز شریف قزاخستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

منگل 25 اگست 2015 13:14

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو وسط ایشیائی ریاست قزاخستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کو قزاخستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے اس دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے قزاخستان کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ قزاخستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورے پر گئے ہیں ، قزاخستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے علاوہ باہمی دلچسپی ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین مفتاح اسماعیل اور سینئر حکام بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں