اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ممبران متنازع ہو چکے ہیں لہذا مستعفی ہو جائیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 13:49

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ممبران متنازع ہو چکے ہیں لہذا مستعفی ہو جائیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران متنازع ہو چکے ہیں. انہوں نے طالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو مستعفی جانا چاہئیے. خورشید شاہ کا کہناتھا کہ میں عمران خان کے مطالبے کو پروان نہیں چڑھا رہا بلکہ یہ میرا اپنا مطالبہ ہے.

(جاری ہے)

این اے 122 کیس سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایاز صدق نے ٹربیونل کے فیصلے کا احترام کیا ایاز صادق کو چاہئیے کہ سپریم کورٹ جانے کی بجائے عوام کی عدالت میں جائیں. انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممبران بھی کیسے مستعفی ہوں گے انہیں تو ماہانہ 8 لاکھ روپے مل رہے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں