ایکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ، کسی جماعت کو جوابدہ نہیں، عمران خان وضاحت نہیں مانگ سکتے، الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف کو جوابی خط

منگل 25 اگست 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمیشن آئینی ادارہ ہے اور کسی جماعت کو جوابدہ نہیں ہے، عمران خان اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے۔ منگل کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور کسی جماعت کو جوابدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان اس طرح الیکشن کمیشن سے وضاحت نہیں مانگ سکتے۔ ذرائع کے مطابق خط عمران خان کو ان کے اسلام آباد کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے ، ایک صفحے کے خط میں تحریک انصاف کے سربراہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر کام کررہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جوابی خط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جوابی خط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں