ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی

منگل 25 اگست 2015 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان کو انفراسٹرکچر و اداروں میں اصلاحات کیلئے سالانہ 20کروڑڈالر ملیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان وانرنر لیپچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت و بے روزگاری میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام منظور کیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان کو 2015تا 2019کے دوران انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اداروں میں اصلاحات کیلئے سالانہ 20کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں