اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے منظور وٹو کو ہٹانے کا مطالبہ کر یا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 15:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا. اجلاس میں رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ منظور وٹو کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے منظور وٹو کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے ان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ منظور وٹو نا اہل ہیں جس پر چئیر مین پیپلز پارٹی نے فوری رد عمل کا اظہار نہیں کیا ، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا. اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں