حکومت اور متحدہ میں مذاکرات میں پیش رفت، مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

منگل 25 اگست 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ میں مذاکرات میں پیش رفت ہو گئی، ایم کیو ایم اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا، کمیٹی میں ججز اور دیگر افراد کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ اور حکومتی کمیٹیوں میں دو مذاکراتی دور ہوئے، حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید مذاکرات میں شامل ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور بیرسٹر سیف شریک ہوئے۔

مذاکرات میں کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا، کمیٹی میں ججز اور دیگر افراد کو شامل کیا جائے گا۔کمیٹی کے قیام کیلئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، کمیٹی میں غیرجانبدار اراکین شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈرافٹ آئندہ دو روز میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں