یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے

منگل 25 اگست 2015 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے، فلائی پاسٹ فاطمہ جناح پارک میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرے گی، فلائی پاسٹ میں ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر سمیت پاک فضائیہ کے دیگر طیارے شامل ہوں گے، فلائی پاسٹ کا مظاہرہ فاطمہ جناح پارک میں کیا جائے گا،6ستمبر کو دن 2بجے سے شام 5بجے تک عام شہریوں کو بھی فلائی پاسٹ دیکھنے کیلئے ایف نائن پارک میں آنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں