الیکشن کمیشن سے دھاندلی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرنا آئینی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ‘ عمران خان

منگل 25 اگست 2015 16:28

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے دھاندلی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنا آئینی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ،(ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کے عملے اور پنجاب کی بیوروکر یسی کے ساتھ ملکر دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ بنی گالا پر صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پارٹی امور اور تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی ‘قائدین نے حکو مت پا لیسوں پرعدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنیشنل آرگنائزرشاہ محمودقریشی اورسنٹرل آرگنائزرجہا نگیرخان ترین اوردیگربھی موجود تھے ۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے دھاندلی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنا آئینی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا (ن) لیگ کی ایمپائر کو ساتھ ملاکر انتخابی میدان میں ”دھاندلی “کر نے کی سیاست کو عوامی طاقت سے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے اور انکو عوام کے ووٹوں کے تقدس پر یقین کر نا پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کے عملے اور پنجاب کی بیوروکر یسی کے ساتھ ملکر دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کیلئے تحر یک انصاف پنجاب بھر میں اپنے کارکنوں کوایسی ٹر یننگ دے رہی ہے جس سے حکمرانوں کے دھاندلی کے اس منصوبے کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے مطالبات کی منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو ڈیڈ لائن دے دی ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس دھر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا ۔

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے عمران خان کو بتایا کہ پنجاب میں کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے ٹر یننگ دی جا رہی ہے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ضلع میں تیاریاں جاری ہیں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں