وزارت اطلاعات انفارمیشن رائٹ ٹو انفارمیشن سے متعلق قانون کا مسودہ کابینہ کے اجلاس میں پیش نہ کر سکی

منگل 25 اگست 2015 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وزارت اطلاعات انفارمیشن اپنے وعدوں کے برخلاف رائٹ ٹو انفارمیشن سے متعلق قانون کا مسودہ کابینہ کے اجلاس میں پیش نہ کر سکی ۔ خیبرپختونخوا حکومت بھی رواں سال جون میں اس بل میں کی گئی متنازعہ ترمیم آئندہ اسمبلی اجلاس میں واپس لینے کے وعدوں کے باوجود ان کو ختم کروانے میں ناکام ثابت ہوئی ۔

جہاں تک وفاقی حکومت کا تعلق ہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بل کا مسودہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا لیکن پیر کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ایسا کوئی بل کو مسودہ سامنے نہیں لایا گیا ۔ جبکہ وفاقی سیکرٹری انفارمیشن نے بھی سینٹ کے متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے بل آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کئے جانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو منظوری کے بل پیش کرنے کی تحریری ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات چونکہ بنکاک میں ہیں اور 120 دیگر آئم ایجنڈے پر ہونے کے باوجود بل کابینہ کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکا جیسا کہ کابینہ اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہوتے دوسری طرف وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت دیگر درپیش بحرانوں میں زیادہ تر الجھن کا شکار ہے تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ آئندہ کے اجلاس میں بھی یہ بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا یا نہیں ۔

ادھر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے مذکورہ بل متعارف کروایا لیکن رواں سال جون میں متنازع ترمیم کے ذریعے بے اثر کر دیا گیا ۔ جس کے تحت صوبائی اسمبلی کو اس کی حدود سے باہر رکھا اور انفارمیشن کمیشن کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے تابع کر دیا گیا تھا۔ جس بنا پر عوام سے صوبائی حکومت سے براہ راست سوال کرنے کا حق چھین لیا گیا اس حوالے میں اسمبلی کا اجلاس ہو کر ختم بھی ہو گیا لیکن متنازع ترمیم پر بحث نہ ہو سکی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں