راولپنڈی میں ڈینگی کی وجہ ترکی کمپنی ہے ، شیخ رشید احمد

منگل 25 اگست 2015 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ داری شہر میں صفائی کا ناقص انتظام ہے حکومت پنجاب نے شہر میں صفائی کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دیا ہے جو شہر میں صفائی کا انتظام کرنے میں ناکام ہو گیا ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی اور اپنے استعفے واپس لے گی ۔اس کے واصح آثار موجود ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی ۔ نواز شفریف کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں ملک میں غربت عام ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں 48 ارب روپے میٹروبس کا منصوبہ شروع کیا لیکن عوام ووٹ مجھے ہی دیں گے کیونکہ راولپنڈی کا میں ہی نمائندہ ہوں ۔ میٹروبس منصوبہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب زری عتاب ہے اور حکمرانوں کی کرپشن روکنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں