امراض قلب سے متعلق صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جائے، ممنون حسین

امراض قلب کی روک تھام، مرض میں کمی لانے کیلئے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے، چیئرمین پناہ سے گفتگو

منگل 25 اگست 2015 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امراض قلب سے متعلق صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جائے۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمان کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عوام میں امراض قلب کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اور ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانے کیلئے کارڈیو پلمونری ریسیسی ٹیشن کی تربیت فراہم کی جائے۔ صدر مملکت نے امراض قلب کی روک تھام اور اس مرض میں کمی لانے کیلئے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن امراض قلب کے مریضوں کی دیکھ بحال کے لیے اپنی استعداد کار میں مزید اضافہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں