اسلام آباد : ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں اہم پیش رفت، معاملات طے پا گئے۔ متحدہ کو قائد تحریک کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 18:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے وفد اور حکومتی وفد کے مابین ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومتی وفد میں مذاکرات طے پا گئے ہیں جس کے تحت گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے یقین دہانی کروائی جانے والی کمیٹی تشکیل دی جائے گی.

(جاری ہے)

کمیٹی انسداد تحفظات پر تشکیل میں آنے کے فوری بعد کام شروع کر دے اور کراچی آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات اور شکایات کا جائزہ بھی لے گی.

دوسری جانب ایم کیو ایم کے تمام رہنما قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر گرین سگنل دئے جانے کے منتظر ہیں. گرین سگنل ملتے ہی ایم کیو ایم کے تمام رہنما تینوں ایوانوں سے استعفوں کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں