انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ

منگل 25 اگست 2015 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ کردیا۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستا ن نے پالیسی بورڈ کی منظوری کے بعد انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انشورنس رولز میں ترمیم بھی کردی گئی ہے جس میں لائف انشورنس اور نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمائے کی حد میں بیس کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انشورنس رولز میں ایک نئے قاعدہ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جس کے مطابق نان لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے ادا شدہ سرمائے کی حد بڑھا کر پچاس کروڑ روپے کردی گئی ہے جبکہ لائف انشورنس کمپنیوں کے لیے یہ حد بڑھا کر ستر کروڑ روپے کردی گئی ہے۔مزید نئے اضافہ شدہ سرمائے کی حد کو مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا اور انشورنس کمپنیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ عرصہ دو سال کی مدت میں، دسمبر دو ہزار سترہ تک اس شرط کو پورا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں