کمپیوٹر کی صنعت مجموعی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ایس ایم منیر
حکومت صنعت کی ترقی میں معاونت کے لیے تیار ہے ،چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی کی پی سی اے کے وفد سے گفتگو
منگل 25 اگست 2015 18:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف اگزیکٹوایس ایم منیر نے کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباری برادری سے کہا ہے کہ وہ معیشت کے اس اہم شعبے میں اپنے کردار کو خطے کے دوسرے ممالک کے ہم پلہ بنانے کے لیے نئے منصوبوں پر کام شروع کریں۔اس امر کا اظہار انہوں نے پی سی اے کے چیئرمین منور اقبال کی زیر قیادت ان سے ملنے کے لیے آنے والے کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کو ترقی دینا ملک کی مجموعی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت اس شعبے کو ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہے اور اس ضمن میں نئی پالیسیاں وضح کرتے وقت صنعت کے نمائیندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔(جاری ہے)
پی سی اے کے چئیرمین منور اقبال نے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو کو پاکستان میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کی مختلف جہتوں اور اسے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبے کو ترقی دینے اور قومی خزانے میں اس کے حصے میں زبردست اضافے کی گنجائش موجود ہے تا ہم اس ضمن میں حکومت کی طرف سے شعبے کی معاونت کا کردار بہت اہم ہو سکتا ہے۔پی سی اے کے کوآرڈینیٹر عبداﷲ ملک سمیت وفد کے دوسرے اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کے شعبے میں سمگلنگ کے رجحان اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے اس شعبے میں ٹیکسوں کو متوازن بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شعبے میں ٹیکسوں میں اصلاحات سے حکومت کے محصولات میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس کے دائرے کو وسیع کیا جا سکے گا۔منور اقبال نے پی سی اے کی کارگزاری اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباروں کے واحد نمائندہ ادارے کی حیثیت سے پی سی اے ملک میں بے روز گار نوجوانوں کی بڑی تعداد کو تربیت دے کے مفید تربیت یافتہ افرادی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے۔ایس ایم منیر نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل درآمد سے بے روزگاری میں کمی اور معیشت کا پہیہ تیز کرنے میں مدد ملے گی۔وفد کے اراکین اور چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی نے باقاعدگی کے ساتھ اس نوعیت کے روابط استوار کرنے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت تجاویز کو ٹھوس لائحہ عمل میں بدلنے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار