`ایف بی آر ملازمین کا پرفارمنس الاؤنس بند کرنے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ`

منگل 25 اگست 2015 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے ملازمین نے پرفارمنس الاؤنس بند کرنے کیخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے ملازمین کا رواں مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں پرفارمنس الاؤنس بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو گزشتہ کئی سالوں سے ایف بی آر کے ملازمین کو پرفارمنس الاؤنس دیتی تھی جو کہ بنیادی پے سکیل کے مطابق بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں یہ الاؤنس بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ذرائع نے بتایا کہ ملازمین اپنی جان پر کھیل کر اور سخت محنت کے بعد ٹیکس ریونیو اکٹھا کرتے ہیں حکومت کو بجائے ملازمین کی ستائش کرنے کے حکومت نے یہ الاؤنس بھی بند کردیا ہے مہنگائی کے اس دور میں اسی تنخواہ پر گزارہ نہیں ہوتا اس پر چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ کو اس حوالے سے تحفظات پہنچا چکے ہیں ذرائع نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ الاؤنس بحال نہ کیا تو ملازمین اپنا حق لینے کے لئے احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ہیلتھ الاؤنس بھی بند کردیا ھتا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر عملے نے گزشتہ ہفتہ ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کیلئے احتجاج پر ہیں جس کے بعد اب ایف بی آر کے ملازمین بھی احتجاج کے لیے پر تول رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں