`سی ڈی اے پلاننگ ونگ کی نااہلی ، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے ارجنٹینا پارک کو پولی کلینک کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی
پولی کلینک انتظامیہ نے کابینہ فیصلے سے قبل ہی ازخود فزیبلٹی رپورٹ تیار کی، اڑھائی کروڑ افسران نے آپس میں بانٹ لئے،آڈٹ رپورٹ حکومت کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا، فیصلہ وفاقی کابینہ کا ہے ، سی ڈی اے بری الذمہ ہے، سی ڈی اے ذرائع `
منگل 25 اگست 2015 19:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے پلاننگ ونگ کی نااہلی کے باعث ارجنٹینا پارک کو وفاقی کابینہ نے پولی کلینک کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے پاک ارجنٹینا دوستی کی علامت ارجنٹینا پارک کو پولی کلینک کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ۔پولی کلینک انتظامیہ ارجنٹینا پارک میں توسیع کے نام پر ابتدائی فزیبلٹی کے کھاتے میں اڑھائی کروڑ پہلے ہی جیبوں میں ڈال چکی ہے ، آڈٹ رپورٹ کے مطابق پولی کلینک انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے پہلے ہی ازخود فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور اڑھائی کروڑ روپے افسران نے آپس میں بانٹ لئے ۔
آن لائن کی تحقیقات کے مطابق پولی کلینک اس وقت تین ایکڑ اور ارجنٹینا پارک چھ ایکڑ پر مشتمل ہے نئی پالیسی کے تحت پارک کو صرف تین ایکڑ تک محدود کرکے ہسپتال کو چھ ایکڑ تک توسیع دی جائے گی ۔(جاری ہے)
قابل تشویش پہلو یہ ہے کہ ارجنٹینا پارک پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین سفارتی تعلقات کی علامت ہے اور ماضی میں ارجنٹائن نے اس چھ ایکڑ زمین کی سی ڈی کو قیمت بھی ادا کی تھی بعد ازاں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جناح سپر مارکیٹ کے قریب ایک پارک کی شکل تبدیل کرنے پر ازخود نوٹس لیا تھا اور یہ حکم جاری کیا گیا تھا کہ اگر کسی نے پبلک پارک کی شکل تبدیل کی تو اسے جیل جانا پڑے گا ۔
اسی طرح جی 13 میں بھی پارک کو پلاٹ میں تبدیل کرنے کا بھی عدالت نے سخت نوٹس لیا تھا ارجنٹینا پارک کے کیس میں سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات نہیں بتائے گئے اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ دو ملکوں کے درمیان دوستی کا تحفہ ہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز عدالتی احکامات اور دوستی کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس پارک کا دوگنا حصہ پولی کلینک میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ دوسری طرف سی ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی رائے تھی کہ پولی کلینک سے ملحقہ تین سے چار بڑے سرکاری مکانات کو ہسپتال کا حصہ بنا کر اس پارک کو بچایا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے ایک سرکاری مکان میں پولی کلینک کی ایمرجنسی بنائی گئی ہے سی ڈی اے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا اور عدالتی فیصلہ بھی حکومت کے سامنے رکھ د یا تھا لیکن ارجنٹینا پارک کو پولی کلینک میں شامل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا ہے لہذا اب سی ڈی اے اس سے بری الذمہ ہےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری