پی ٹی آأئی کی الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی

حتمی فیصلے کا اعلان چیئرمین عمران خان خود کر ینگے الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے ، آرٹیکل 209 کے تحت الیکشن ممبران کو ہٹایا جاسکتا ہے،آئینی ماہرین

منگل 25 اگست 2015 19:50

پی ٹی آأئی کی الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ریفرنس دائر ہونے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان چیئرمین عمران خان خود کر ینگے جبکہ ائینی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے ۔ آرٹیکل 209 کے تحت الیکشن ممبران کو ہٹایا جاسکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسحاق خاکوانی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹانے سے متعلق ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں آئینی اور قانونی ماہرین کے تعاون سے مکمل کرکے عمران خان کو حوالے کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبران عہدوں سے ہٹانے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان خود پریس کانفرنس کے موقع پر کرے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کاطریقہ کار سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا ہے سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی ممبر الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل کے تحت کیاجاسکتا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل اس کا جائزہ لیکر ہٹانے اوربرقرار رکھنے کافیصلہ کر سکتاہے۔ دوسری جانب آئینی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن ممبران کے ہٹانے کا مطالبہ دو سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے میڈیا کے سامنے کہہ دیا ہے سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بدانتظامی‘ دھاندلی کا الزام لگا ہٹانے کا مطالبہ کردیاہے علاوہ ازیں متعدد ٹربیونل اور اعلیٰ عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں انتخابات میں بدانتظامی کا ذکر واضح الفاظ میں کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں