نادرا قومی ادارہ ہے، متنازعہ بنانا ملک کے مفاد کے خلاف ہے،عثمان مبین

پوری ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا ، کسی کا سیاسی مقصد حاصل نہیں ہوتا تو قصوروارنادرانہیں،چیئرمین نادراکابیان

منگل 25 اگست 2015 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چیئرمین نادراعثمان مبین نے کہاہے کہ نادرا ایک قومی ادارہ ہے جسے متنازعہ بنانا ملک کے مفاد کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے پوری ایمانداری سے ووٹوں کی تصدیق کا کام کیا ہے۔ عثمان مبین نے کہاکہ اگر اس سے کسی کا سیاسی مقصد حاصل نہیں ہوتا تو اس میں نادرا قصوروار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں