عمران خان اصولی طور پر میچ ہار چکے ہیں،ہمیں ایک اوور میں چوکا یا چھکا لگ گیا تو اس کا اثر پورے میچ پر نہیں پڑ سکتا ، دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف وہ طریقہ کار اختیار کرے جو آئین میں درج ہے، دھرنے جمہور یت کے خلاف سازش ہیں،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرسے استعفوں کا مطالبہ کے پی کے میں دھاندلی کی نشاندہی ہے ،تحریک انصاف تماشہ بند اور حقائق تسلیم کرے خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہم نے پکڑی ،30ارب کا غیر قانونی طر یقے سے استعمال کیا گیا ، کے پی کے میں بجلی کے نظام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شکست و ریخت سے نکل نہیں پائی زندہ رہنے کے لئے نیا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے تحریک انصاف کے مطالبات آئین ، جموریت کی توہین ہے ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے دینا چال تھی ،پھر وہ معافی مانگ کر پارلیمنٹ میں آئے،ہم چوکوں چوراہوں اور گلیوں کی سیات کے قائل نہیں

مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری ، دانیال عزیز ، مائزہ حمید اور مریم اورنگ زیب کی پریس کانفرنس

منگل 25 اگست 2015 22:06

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) مسلم لیگ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہم نے پکڑی ہے،30ارب کا غیر قانونی طر یقے سے استعمال کیا گیا ،کے پی کے میں بجلی کے نظام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے استعفوں کا مطالبہ کیاگیا جس کا مطلب ہے کہ کے پی کے میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شکست و ریخت سے نکل نہیں پائی اب زندہ رہنے کے لئے نیا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے۔ تحریک انصاف کے مطالبات آئین ، جموریت کی توہین ہے،کونسا ایسا ادرارہ ہے جس سے پی ٹی آئی نے استعفیٰ نہیں مانگا؟تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے دینا چال تھی پھر وہ معافی مانگ کر پارلیمنٹ میں آئے،ہم چوکوں چوراہوں اور گلیوں کی سیات کے قائل نہیں ہیں خان صاحب اپ اصولی طور پر میچ ہار چکے ہیں ہمیں ایک اوور میں چوکا یا چھکا لگ گیا تو اس کا اثر پورے میچ پر نہیں پڑ سکتا۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے خلاف آئین میں طریقہ کار درج ہے تحریک انصاف وہ طریقہ کار اختیار کرے جو آئین میں درج ہے دھرنے دینا جموریت کے خلاف سازشہیں۔منگل کو پی آئی ڈی میں لیگی اراکین اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،، دانیال عزیز ، مائزہ حمید اور مریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہم نے پکڑی ہے۔

کے پی کے میں بجلی کے نظام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کے الیکشن کمشن کے استعفوں کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کے پی کے میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شکست و ریخت سے نکل نہیں پائی اب زندہ رہنے کے لئے نیا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے۔ تحریک انصاف کے مطالبات آئین ، جموریت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف آئین میں طریقہ کار درج ہے تحیرک انصاف وہ طریقہ کار اختیار کرے دھرنے دینا جموریت کے خلاف ساقش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این اے 154 میں مسلم لیگ(ن) کا امیدوار تیسرے نمبر پر آیا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہان آذاد امیدوار جتوانے کے لئے میچ فکس کیا گیا۔ جسٹس کاظم ملک نے اپنے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ سردار ایازصادق نے دھاندلی کی یا خود ملوث تھے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ حکومت نے لکھ کر دیا ہے کہ اگر دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت ازخود مستعفی ہو گی۔ تحریک انصاف آئینی اداروں ، ججوں کو دباو میں لا نا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے۔چھ ارکا ن ان کے بھی اسٹے آرڈر پر پارلیمنٹ مین بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف گھلی محلوں میں فیصلے کرنے کی بجائے پارلیمانی سیاست کرے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نفسیاتی مریض کی طرح ہیں جو ہسپتال کے وارڈ سے بھاگ کر گلی محلوں میں نعرے لگانا شروع کو دیتاہے۔ دانیال عزیر نے کہاکہ چئیرمین نادرا تحریک انصاف کی مشاورت سے لگایا گیا تھا۔ شاہ محمو د قریشی نے ایوان میں چئیرمین نادرا کی تعریف کی تھی۔ اب انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ تیس ارب روپے ہائیڈل بجلی کے لئے رکھے گئے چھبیس ارب روپے سے سٹا کھیلا گیا۔

تحریک انصاف کے بڑے لوگون کو فائفہ پہنچانے کے لئے دستاویزات سے ثابت ہوتاہے کہ تحریک انصاف نے بجلی کے پیسے اسٹاک مارکیٹ میں لگائے اور جوا کھیلا۔ 1992ء سے 2014تک ہائیڈل کے فنڈز کا کوئی آڈٹ موجود نہیں۔تحریک انصاف خود کو پارسا اور باقی سب کو چور سمجھتی ہے۔۔ یہ طور عمل ، رویہ کسی طور برداشت نہیں۔ یہ ریکارڈ کا ھصہ ہے کہ ری کاونٹنگ میں ایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی عملہ ذمہ دار ہے تو ایاز صادق کو سزا کیوں دی گئی۔ ایاز صادق کے خلاف فیصلہ گمنام ہے۔تحریک انصاف تماشہ بند کرے اور حقائق تسلیم کرے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفی ایک چال تھی ان کے اپنے ممبرں انکے ساتھ نہ تھے۔ خود ہی معافی مانگ لی اور پارلیمنٹ آگئے اور تنخواہیں بھی لے لیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں