زیمبیافضائیہ کے کمانڈر کا پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ،جے ایف 17اور سپر مشاق کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر

منگل 25 اگست 2015 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) زیمبیا فضائیہ کے ایک وفدنے ائیرکمانڈر زیمبیا ائیرفورس، لیفٹیننٹ جنرل ایرک ایم واباچیمیز کی قیادت میں پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاوید احمد نے کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

۔ وفدنے ائیر کرافٹ ریبیلڈ فیکٹری ،میراج ریبیلڈ فیکٹری , ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اور ائیر کرافٹ مینو فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جے ایف 17اور سپر مشاق کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیااور خصوصاًجے ایف 17 کو پروڈکشن میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں