ایم کیو ایم اور حکومت مابین معاملا ت کو حتمی شکل دی جا چکی ‘ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ، متحدہ آپریشن کیخلاف نہیں ،دہشتگردی کیخلاف فورسز کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے‘ نیکٹا اور دیگر اداروں سے ہمارا اختلاف رہا

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 اگست 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان معاملا ت کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کا ہے، ایم کیو ایم آپریشن کے خلاف نہیں دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے، ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، پاکستان میں نیکٹا اور دیگر بنائے گئے اداروں سے ہمارا اختلاف رہا۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اردو میں تحریر شدہ 9مطالبات پیش کئے ہیں جن میں بڑا مطالبہ لاپتہ افراد کا ہے لیکن یہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں پورے پاکستان کا ہے، ہم نے بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے اقدام اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ایم کیو ایم دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیاں کی قدر کرتی ہے، ہم نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں نیکٹا اور دیگر ادارے بنائے گئے جن سے ہمارا بھی اختلاف رہا لیکن اختلافات مل بیٹھ کر ختم کئے جاتے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی کہا ہے کہ ان کی شکایات کا ازالہ شکایات کمیٹی کرے گی جس میں ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے، کمیٹی تشکیل دینے کے بعد وہ اپنا طریقہ کار اور اختیارات خود وضع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں