پی ٹی آئی لائرز فورم نے الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا

بدھ 26 اگست 2015 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ ریفرنس گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جمع کرایا۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 2013ء انتخابات میں غیر ذمہ داری اور بدانتظامی کا مرتکب ہوا۔الیکشن کمیشن کے ممبران اور سٹاف کو نااہل قرار دیکر عہدوں سے ہٹایا جائے۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ گوہر نواز سندھو نے ریفرنس کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی جمع کروا دی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں