اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی‌ آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ملاقات

ملاقات میں خورشید شاہ اور پی ٹی آئی میں پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 14:47

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات ہوئی. شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز عمران خان نے الیکشن کمیشن سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا اعلان کیا تھا. لہٰذا اسی تناظر میں خورشید شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے. انہوں نے بگتایا کہ خورشید شاہ تفصیلات پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے جس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کو پرکھا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے استعفوں پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موقف یکساں ہے الیکشن کمیشن کے چاروں افراد متنازعہ ہو چکے ہیں، لہٰذا ان کو مستعفی ہو جانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی ثابت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اصولی موقف پر پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں اپوزیشن کا مضبوط کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے متعلق ایک مشترکہ لائحہ عمل سے متعلق سوچنا چاہئیے۔ آئندہ شفاف انتخابات کے لیے ایک غیر متنازعہ الیکشن کمیشن ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران پر دو بڑی جماعتیں اعتراضات لگا چکی ہیں۔ لہٰذا اراکین کو چاہئیے کہ خود ہی مستعفی ہو جائیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں